10 جنوری ، 2014
لاہور…لاہورمیں ایک ٹریفک حادثے میں گلوکارراحت فتح علی خان زخمی ہوگئے۔ریسکیوذرائع نے تصدیق کی ہے کہ لاہور کے علاقے بیدیاں روڈ پر گلوکارراحت فتح علی خان اپنے فارم ہاوٴس جارہے تھے کہ حادثے کا شکار ہوکر زخمی ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ گاڑی راحت فتح علی خان کا ڈرائیور چلا رہا تھا، تاہم راحت فتح علی خان معمولی زخمی ہوئے ہیں، ان کے چہرے پر اور پیٹھ پر معمولی چوٹیں آئی ہیں۔ڈرائیور محمد سلیم کی ٹانگ میں فریکچر ہوگیا ہے جسے اسپتال میں داخل کرلیا گیا ہے جبکہ راحت علی خان کو معمولی زخم ہونے کی وجہ سے ڈاکٹروں نے انہیں ٹریٹنمٹ دے کر ،گھر میں آرام کا مشورہ دیا ہے۔