21 جنوری ، 2012
کراچی… چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے ازخود نوٹس لیتے ہوئے، 12 سال سے کراچی کی لانڈھی جیل میں قید بلال عرف بلاول کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ بلال عرف بلاول کو 12سال قبل آوارہ گردی کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا اور اس کا ذہنی توازن بھی ٹھیک نہیں۔ اس کی اس قید کا چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے از خود نوٹس لیتے ہوئے رہائی کا حکم دیا۔معلوم ہوا ہے کہ بلال عرف بلاول مچھر کالونی کا رہائشی ہے اور اب اس کی عمر28سال ہے۔