پاکستان
13 جنوری ، 2014

اے این پی رہنما میاں مشتاق پرقاتلانہ حملے کی ابتدائی رپورٹ جاری

اے این پی رہنما میاں مشتاق پرقاتلانہ حملے کی ابتدائی رپورٹ جاری

پشاور…عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما میاں مشتاق پرقاتلانہ حملے کی ابتدائی رپورٹ تیار کرلی گئی۔ تین حملہ آوروں نے سامنے سے گاڑی پر فائر نگ کی۔پولیس کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما میاں مشتاق آبائی گاؤں ماشوخیل سے پشاور آرہے تھے کہ سلمان خیل کے مقام پر انہیں 3 نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے سامنے سے نشانہ بنایا ،ان کی گاڑی پر 10 گولیاں چلائیں۔ موٹر سائیکل سوارگاؤں سے ہی ان کا پیچھا کر رہے تھے، رپورٹ کے مطابق حملہ آوروں نے 9 ایم ایم اور 30 بور پستول استعمال کئے۔ جن کی گولیو کے خول بھی برآمد ہوئے ہیں۔ حملے میں میاں مشتاق سمیت تین افراد جاں بحق ہوئے ۔

مزید خبریں :