کاروبار
14 جنوری ، 2014

سندھ : سی این جی اسٹیشن 48 گھنٹوں کیلئے کھل گئے

 سندھ : سی این جی اسٹیشن 48 گھنٹوں کیلئے کھل گئے

کراچی…کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی کی فراہمی 24 گھنٹوں کی بندش کے بعد آج صبح 8 بجے سے بحال کردی گئی ہے۔سندھ بھر میں سی این جی کی فراہمی پیرکی صبح سے لیکر منگل کی صبح 8 بجے تک بند رکھی گئی تھی۔ جو کہ آج صبح سے دوبارہ بحال کردی ہے۔ ترجمان سوئی سدرن گیس نے بتایا کی گھریلو صارفین کی سہولت کے پیش نظر سی این جی ایسو سی ایشنز اور سوئی سدرن گیس نے سی این جی بندش کے شیڈول پر نظر ثانی کی ہے، جس کے تحت ہر 48 گھنٹے بعد ایک دن کے لئے سی این جی کی فراہمی معطل رکھی جائے گی۔

مزید خبریں :