دنیا
14 جنوری ، 2014

مصر میں نئے آئین کی منظوری کے لیے ریفرنڈم آج کرایا جا رہا ہے

مصر میں نئے آئین کی منظوری کے لیے ریفرنڈم آج کرایا جا رہا ہے

قاہرہ…مصر میں نئے آئین کی منظوری کے لیے ریفرنڈم آج کرایا جا رہا ہے۔سخت حفاظتی اقدامات میں دو روز تک جاری رہنے والی پولنگ کا آغاز ہوا،ایسے میں قاہرہ عدالت کے سامنے ہونے والے بم دھما کے سے خوف وہراس پھیل گیا ، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، مصرکی بڑی اسلام پسند جماعت اخوان المسلمون نے ریفرنڈم کا بائیکاٹ کررکھا ہے ۔صدر مْرسی کی معزولی کے بعد ہونے والی یہ پہلی ووٹنگ ہے۔ اس کے ذریعے عوام ترمیم شدہ آئین پر اپنی رائے دیں گے، اس سے قبل 2012ء میں مْرسی کی حکومت نے آئین نافذ کیا تھا۔اس مسودے میں سے کئی متنازعہ شقیں حذف کر دی گئی ہیں۔

مزید خبریں :