14 جنوری ، 2014
نئی دہلی…بھارتی سپریم کورٹ میں سابق جج پرزیرتربیت خاتون وکیل کو جنسی طور پر ہراساں کر نے کے کیس کی سماعت بدھ کو ہوگی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سپریم کورٹ کے سابق جج سواتنتر کمار کو اپنے پاس زیر تربیت خاتون وکیل کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزام کا سامنا ہے۔ سپریم کورٹ کے سینئر وکیل نے بھارتی اخبار کو بتایا ہے کہ اس کیس کی سماعت کر نے والے بینچ کی سربراہی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس خود کریں گے۔