کاروبار
15 جنوری ، 2014

پاک بھارت سیکریٹری سطح کے تجارتی مذاکرات آج نئی دلی میں ہوں گے

پاک بھارت سیکریٹری سطح کے تجارتی مذاکرات آج نئی دلی میں ہوں گے

نئی دلی…پاکستان اور بھارت کی وزارت تجارت کے مذاکرات آج سے نئی دلی میں شروع ہورہے ہیں۔ بھارت میں پاکستانی ہائی کمیشن کے ترجمان کے مطابق پاکستان کے سیکریٹری تجارت قاسم نیاز بھارت پہنچ چکے ہیں جو آج اپنے بھارتی ہم منصب ایس آر راوٴ سے ملاقات کریں گے جس میں پاکستان اور بھارت کے درمیان تجارتی امور زیر غور لائے جائیں گے۔ پاکستانی وزیرمملکت تجارت اور ٹیکسٹائل خرم دستگیر بھی 16 جنوری کو بھارت پہنچیں گے جہاں وہ جنوبی ایشیا کی بزنس لیڈر کانفرنس میں پاکستانی وفد کی نمایندگی کریں گے۔ خرم دستگیر 18جنوری کو اپنے بھارتی ہم منصب آنند شرما سے ملاقات کریں گے جس میں پاکستان اور بھارت کے درمیان تجارت میں اضافے سے متعلق اہم فیصلوں کا امکان ہے۔

مزید خبریں :