دنیا
15 جنوری ، 2014

عراقی دارالحکومت بغداد میں پرتشدد واقعات، 18 افراد ہلاک

عراقی دارالحکومت بغداد میں پرتشدد واقعات، 18 افراد ہلاک

بغداد…عراق کے دارالحکومت بغداد میں مختلف پرتشدد واقعات میں 18 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ رمادی میں سیکیورٹی فورسز اور جنگجووٴں میں جھڑپیں جاری ہیں۔جنگجووٴں نے تقریباً 2 ہفتے سے فلوجہ شہر پر مکمل اور رمادی کے کچھ حصے پر قبضہ کررکھا ہے۔ فلوجہ میں گزشتہ دوہفتے کے دوران 26 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ رمادی میں گزشتہ روز 2 پولیس اہلکار ہلاک اور کئی افراد زخمی ہوئے۔ رمادی میں جنگجووں کی پیش قدمی جاری ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے عراق کے وزیراعظم سے اپیل کی ہے کہ وہ مسائل کا حل سیاسی طریقے اور مذاکرات سے ڈھونڈیں تاہم نوری المالکی نے جنگجووٴں سے بات چیت کا امکان مسترد کردیا ہے۔

مزید خبریں :