انٹرٹینمنٹ
15 جنوری ، 2014

ہالی وڈ کی نئی رومینٹک ڈرامہ فلم’اینڈلیس لَو‘کا نیا ٹریلر ریلیز

ہالی وڈ کی نئی رومینٹک ڈرامہ فلم’اینڈلیس لَو‘کا نیا ٹریلر ریلیز

لاس اینجلس …ہالی وڈ کی نئی رومینٹک ڈرامہ فلم "اینڈلیس لَو"کا نیا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا۔شانا فیسٹ کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم" اینڈ لیس لَو "کی کہانی ایسے غریب نوجوان کی ہے جو امیرگھرانے کی لڑکی کو دِل دے بیٹھتا ہے اور پھر ظالم سماج دیوار بن کر دونوں کے درمیان آجاتا ہے۔ یونیورسل پکچرز کے تحت بننے والی اس فلم میں گبریلا وائلڈ، الیکس پیٹیفر، رابرٹ پیٹرک اور گروس گرین ووڈ نے مرکزی کردار نبھا ئے ہیں۔فلم 14فروری کو ریلیز کی جائے گی۔

مزید خبریں :