پاکستان
16 جنوری ، 2014

ججز نظر بندی کیس:پرویز مشرف کو12 بجے ہرصورت پیش کرنے کا حکم

ججز نظر بندی کیس:پرویز مشرف کو12 بجے ہرصورت پیش کرنے کا حکم

راولپنڈی…انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ججز نظر بندی کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کو آج 12 بجے تک پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج عتیق الرحمان ججز نظربندی کیس کی سماعت کر رہے ہیں، پرویز مشرف کے وکیل الیاس صدیقی نے موقف اختیار کیا ہے کہ ان کے موکل اسپتال میں زیر علاج ہیں ، وہ عدالت میں پیش نہیں ہو سکتے۔عدالت نے حکم دیا کہ پرویز مشرف کو چاہے ایمبولینس میں لایا جائے انہیں ہر حال میں12 بجے تک عدالت میں پیش کیا جائے۔

مزید خبریں :