16 جنوری ، 2014
کراچی…کرچی کے علاقے گلستان جوہر میں فائرنگ سے حساس ادارے کا اہلکار زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں جوہر چورنگی کے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان نے گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں حساس ادارے کا ایک اہلکار زخمی ہوگیا جس کی شناخت کیپٹن احتشام کے نام سے ہوئی ہے۔ زخمی اہلکار کو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔