16 جنوری ، 2014
نوشہرہ …نوشہرہ میں تبلیغی مرکزسے ریموٹ کنٹرول بم برآمد ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نوشہرہ میں واقع تبلیغی مرکزکینٹ کی کارپارکنگ سے ریموٹ کنٹرول بم برآمد ہوا ہے۔ پولیس کے مطابق بم ڈسپوزل اسکواڈ ملنے والے بم کو ناکارہ بنا رہا ہے جبکہ تبلیغی مرکز کو خالی کرالیا گیا ہے۔