17 جنوری ، 2014
ینگون… میانمار میں بْدھ مذہب کے پیرو کاروں نے چاقووں کے وار سے درجنوں مسلمانوں کو شہید کردیا۔سال 2014کا پہلا مہینہ ہی میانمار کے مسلمانوں کے لیے خونی ثابت ہوا۔ایک بار پھرمیانمار میں بْدھ مذہب کے ماننے والوں نے ریاست راکھین میں بسنے والے روہنگیا مسلمانوں کو نشانہ بنایا،اوردرجنوں مسلمانوں کو موت کی نیند سلادیا۔آزاد ذرائع کے مطابق ہلاک افراد کی تعداد10 سے 60 کے درمیان ہے۔ جن میں 17 خواتین اور 5 بچے شامل ہیں۔گزشتہ دو سال کے دوران بْدھ بھکشوں کے حملوں میں 240 سے زائد افرادہلاک ہوچکے ہیں ، جبکہ ڈھائی لاکھ سے زائد نقل مکانی پر مجبور ہوگئے تھے۔