انٹرٹینمنٹ
17 جنوری ، 2014

سلمان خان کی نئی فلم ”جے ہو“ کا نیا گانا”تم کو تو آنا ہی تھا“ ریلیز

 سلمان خان کی نئی فلم ”جے ہو“ کا نیا گانا”تم کو تو آنا ہی تھا“ ریلیز

ممبئی…بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان کی نئی فلم جے ہو کا نیا گانا ”تم کو تو آنا ہی تھا“آگیا اور چھا گیا۔فلم 24 جنوری کوریلیز ہوگی۔بالی ووڈ کے دبنگ سلمان خان کم وبیش ایک سال کے عرصے کے بعد ایک بار پھر سلور اسکرین پر تہلکہ مچانے کیلئے تیار ہیں جنکی اپنے بھائی سہیل خان پروڈکشنز کے بینر تلے ایکشن ڈرامہ فلم ”جے ہو“کے نئے گانے ”تم کو تو آنا ہی“ کی وڈیو بھی جاری کردی گئی۔اس رومانوی گانے کی ویڈیو میں سلمان خان ہیروٴن ڈیزی شاہ کیساتھ ڈانس کرتے نظر آرہے ہیں۔فلمساز و ہدایتکار سہیل خان کی اس فلم میں سلمان خان کیساتھ ثنا ء خان،تبو،ڈیزی شاہ،ڈینی ڈیزونگپا،اشمیت پٹیل اور برونا عبداللہ اہم کرداروں میں موجود ہیں جبکہ سنیل شیٹھی اور جنیلیاڈی سوزا بطور مہمان اداکار حصہ لے رہے ہیں۔اے آر مرگادوس کی تحریر کردہ اس فلم کو سہیل خان نے سنیل للا کیساتھ مشترکہ طور پر پروڈیوس کیا ہے جس میں سلمان خان آرمی آفیسر کا کردار ادا کررہے ہیں جبکہ فلم کامیوزک معروف موسیقار جوڑی ساجد واجد نے ترتیب دیا ہے۔ایکشن اور ڈرامہ سے بھرپور یہ فلم ایروس انٹرنیشنل کے تحت24جنوری کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

مزید خبریں :