17 جنوری ، 2014
کراچی…سید محمد عسکری …سینئر صوبائی وزیر تعلیم نثار احمد کھوڑو نے جمعہ کو اسٹیڈیم روڈ پر واقعہ نجی اسپتال کا دورہ کیا اور بدھ کو نوابشاہ کے قریب ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے والے بچوں کی عیادت کی اور انکی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی۔اس موقع پر صوبائی وزیرتعلیم نے اسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ بچوں کے علاج میں کوئی کسر نہ چھوڑیں اور بہتر سے بہتر علاج فراہم کریں،انھوں نے بچوں کے والدین سے بھی گفتگو کی اور انھیں اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا اور کہا کہ سندھ حکومت بچوں کے علاج اور نگہداشت میں مکمل تعاون کریگی۔