17 جنوری ، 2014
کراچی …کراچی مقای این جی او ہیومن رائٹس ڈیفینڈرز آف پاکستان کے زیر اہتمام ملک میں ہونے والی حالیہ دہشت گردی کے نتیجہ میں شہید ہونے والے ملک کے محب و طن و دلیر بیٹوں شہید اعتزاز حسن اور چوہدری اسلم شہید کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے کراچی پریس کلب پر شمعیں روشن کی گئی اس مو قع پر شہر قائد کے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکنے والے افراد بلخصوص پرنٹ و الیکٹرونک میڈیا اور دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے شہدائے پاکستان کی یاد میں شمعیں روشن کر کے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنے محب و طن شہیدوں سے عہد وفا کیا اس موقع پر ایچ آر ڈی پی کے صدر مدثر حسین نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ملک میں دہشت گردوں سے بر سرپیکار افراد کو چن چن کر شہید کیا جا رہا ہے اورپاکستانی محب و طن عوام دہشت گردی کی زد پر ہے اوراب وہ وقت آن پہنچا ہے کے بین الاقوامی برادری کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانیوں کی لازوال قربانیوں کا اعتراف کرنا چاہیے اور ایسی تناظر میں حکومت پاکستان کو سر کاری سطح پر یوم شہدائے پاکستان منانے کا اعلان جلد از جلد کرنا چاہیے اورہمارا مطالبہ ہے کہ شہید ہونے والے اعتزاز حسن اور چوہدری اسلم کو نشان حیدر جیسے عظیم اعزاز سے نوازہ جائے ۔ اس موقع پر مکیش کماراورمجتبیٰ قادری نے بھی شرکاء سے خطاب کیا جبکہ شہر قائد کی مختلف جامعات کے طلبہ نے شر کت کی اور شہدائے پاکستان کی یاد میں شمع روشن کی۔