پاکستان
19 جنوری ، 2014

بدعنوانی کے الزامات پر پی آئی اے کے 4 اعلیٰ افسران معطل

بدعنوانی کے الزامات پر پی آئی اے کے 4 اعلیٰ افسران معطل

کراچی…بدعنوانی کے الزامات میں قومی ایئر لائن کے 4 افسروں کو معطل کردیا گیا ہے۔ معطل کیے گئے افسران ان دنوں دوسرے عہدوں پرکام کررہے تھے۔ان افسران پر پی آئی اے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچانے کا بھی الزام ہے۔ معطل کیے گئے افسران میں ایک افسر بطور ایم ڈی اور ایک دوسرے بطور ڈائریکٹر مارکیٹنگ کام کرچکے ہیں۔

مزید خبریں :