پاکستان
19 جنوری ، 2014

بنوں چھاؤنی میں سیکیورٹی فورسز پر بم حملہ، 8 اہلکار جاں بحق،15 زخمی

بنوں چھاؤنی میں سیکیورٹی فورسز پر بم حملہ، 8 اہلکار جاں بحق،15 زخمی

بنوں…بنوں چھاؤنی میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر بم حملے میں 8 سیکورٹی اہلکار جاں بحق اور 15 زخمی ہوگئے۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق دھماکا بنوں کینٹ میں آمندی چوک پر ہوا جس میں 8 سیکیورٹی اہلکار جاں بحق اور 15 زخمی ہوگئے، زخمیوں کو بنوں سی ایم ایچ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔دھماکا اس قدر شدید تھا کہ پورا شہر دھماکے کی آواز سے گونج اٹھا۔ سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردیں۔

مزید خبریں :