پاکستان
19 جنوری ، 2014

وزیر اعلی خیبرپختونخوا کی بنوں میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پرحملے کی مذمت

وزیر اعلی خیبرپختونخوا کی بنوں میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پرحملے کی مذمت

پشاور…وزیر اعلی خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے بنوں میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پرحملے کی مذمت کی ہے۔پشاور سے جاری بیان میں وزیر اعلی پرویز خٹک نے بنوں دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ملکی سرحدوں اور شہریوں کے تحفظ پر مامور فورسز اور پولیس کو نشانہ بنانے کا مقصد ملکی دفاع کو کمزور بنانا ہے، وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ تخریبی کارروائیوں میں ملوث عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں نمٹا جائے گا۔ انھوں نے واقعہ میں شہید جوانوں کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔ وزیر اعلی نے ضلعی انتظامیہ کوامدادی کاروائیوں میں بھر پور تعاون کی ہدایت کی۔

مزید خبریں :