19 جنوری ، 2014
ساہیوا ل…ساہیوا ل کے علاقے کچاکھوہ ریلوے اسٹیشن کے قریب چلتی ٹرین سے باپ بیٹاگرکرجاں بحق ہو گئے۔ریلوے پولیس نے دونوں لاشیں اپنی تحویل میں لے لیں۔ریلوے پولیس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب بچہ طبعیت خراب ہونے پرریل گاڑی کے ڈبے کے گیٹ پرآیااور اپناتوازن برقرار نہ رکھ سکا جس کے باعث نیچے گرگیا۔ بیٹے کو بچانے کی کوشش میں باپ قریب آیا اور وہ خودبھی پٹری پرجاگرا۔حادثے کے بعد کراچی سے ساہیوال آنے والی علامہ اقبال ایکسپریس کافی دیر تک رکی رہی۔ابتدائی طور پر ریلوے پولیس نے دونوں لاشیں اپنی تحویل میں لے لیں ہیں۔