پاکستان
19 جنوری ، 2014

حکومت اختیار اور اخلاص ثابت کرے، مذاکرات کریں گے، طالبان

حکومت اختیار اور اخلاص ثابت کرے، مذاکرات کریں گے، طالبان

اسلام آباد…کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا کہنا ہے کہ اگر حکومت اختیار اور اخلاص ثابت کرے تو وہ بامقصد مذاکرات کیلئے تیار ہیں۔ تحریک طالبان کے ترجمان شاہد اللہ شاہد کی جانب سے جاری ایک تحریری بیان میں بنوں میں سیکورٹی فورسز پر ہونے والے حملے کوخود کش اور ولی الرحمان کی موت کا بدلہ قرارد دیا گیا ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ بنوں میں ایف سی کے قافلے پر خود کش حملہ طالبان کے حلقہ محسود کی طرف سے کیا گیا۔ ترجمان نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ ولی الرحمان اور حکیم اللہ محسود کو مذاکرات کی آڑ میں امریکہ کی مدد سے نشانہ بنایاگیا،اگر حکومت مذاکرات کیلئے اپنی سنجیدگی ثابت کرے تو طالبان بھی با مقصد مذاکرات کیلئے تیار ہیں۔

مزید خبریں :