پاکستان
19 جنوری ، 2014

ہنزہ:منجمد عطا آباد جھیل میں کشتی پھنس گئی،40 مسافر سوار ہیں

ہنزہ:منجمد عطا آباد جھیل میں کشتی پھنس گئی،40 مسافر سوار ہیں

ہنزہ …ہنزہ میں سردی کے باعث جمنے والی عطا آباد جھیل میں کشتی برف کے درمیان پھنس گئی، کشتی میں خواتین اوربچوں سمیت 40 مسافر سوار ہیں۔ ذارئع کے مطابق ہنزہ نگر میں واقع عطاجھیل سخت سردی کے سبب منجمد ہوگئی ہے جس کی وجہ سے تین روز سے کشتی کی سروس معطل ہے ، سروس معطل ہونے کے باوجود اپنی مدد آپ کے تحت سفرپرجانے والی کشتی بیچ جھیل میں پھنس گئی ، کشتی میں چالیس مقامی افرادسوارہیں،جن میں خواتین ،بچے اورمریض بھی شامل ہیں،پھنسے ہوئے مسافروں کو نکالنے کے لئے انتظامیہ سے مدد طلب کرلی گئی۔

مزید خبریں :