19 جنوری ، 2014
لاہور…وزیراعظم محمدنوازشریف کی صدارت میں راولپنڈی سے اسلام آبادتک میٹروبس منصوبے کے حوالے سے اجلاس ہوا۔وزیراعظم محمدنوازشریف کی رہائش گاہ جاتی عمرہ فارم ہاوٴس رائیونڈ میں ہونیوالے اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف اوردیگر حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں وزیراعظم کوراولپنڈی میں میٹرو بس منصوبے کے حوالے سے بریفنگ دی گئی اوربتایاگیا کہ راولپنڈی میٹرو بس منصوبے سے روزانہ ہزاروں افراد استفادہ کریں گے۔