پاکستان
19 جنوری ، 2014

بزدلانہ کارروائیوں سے حوصلے پست نہیں کئے جاسکتے،اسفندیار ولی

بزدلانہ کارروائیوں سے حوصلے پست نہیں کئے جاسکتے،اسفندیار ولی

اسلام آباد…عوامی نیشنل پارٹی کے قائداسفندیار ولی خان نے بنوں میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی بزدلانہ اور ظالمانہ کاروائیوں سے عوام اور فوج کے حوصلے پست نہیں کئے جاسکتے۔عوامی نیشنل پارٹی کے قائداسفندیار ولی خان نے بنوں میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہے۔اسفندیار ولی خان کا کہناتھا کہ دہشت گردی کے ایسے واقعات کی روک تھام حکومت کی ذمہ داری ہے، حکومت اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے بزدلانہ اور ظالمانہ کاروائیوں سے عوام اور سیکورٹی فورسز کے حوصلے پست نہیں کئے جاسکتے۔

مزید خبریں :