پاکستان
19 جنوری ، 2014

قوم کے بہادر سپاہیوں پر بزدلانہ حملہ قابل مذمت ہے،بلاوال بھٹو

 قوم کے بہادر سپاہیوں پر بزدلانہ حملہ قابل مذمت ہے،بلاوال بھٹو

کراچی…پیپلزپارٹی کے سرپرست اعلیٰ بلاول بھٹو زرداری نے بنوں بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے شہداء سے خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ طالبان کو دشمن نہ سمجھنے اور ان سے امن بات کا مفروضہ رکھنے والوں کے ہاتھ خون آلود ہیں۔ بلاول ہاوٴس سے جاری بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ قوم کے بہادر سپاہیوں پر بزدلانہ حملہ قابل مذمت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ طالبان معاشرے کے مختلف طبقوں کے افراد کو نشانہ بنارہے ہیں،اب پوری قوم کو اسلام اور پاکستان کے بدترین دشمن کے سامنے یکجا ہونا ہوگا۔۔بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ طالبان کو دشمن کہنے سے انکار کرنے والے اور امن بات چیت والوں کے ہاتھ خون آلود ہیں۔

مزید خبریں :