19 جنوری ، 2014
ڈیرہ بگٹی…ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیرکوہ میں گیس کنواں سے گیس پلانٹ کو جانیوالی 15انچ قطرگیس پائپ لائن کے قریب دھماکے سے گیس پائپ لائن کو جزوی نقصان پہنچا۔ لیویز ذرائع کے مطابق پیرکوہ کے علاقے میں نامعلوم افراد نے گیس کنواں نمبر 15سے گیس پلانٹ کو جانیوالی 15انچ قطرگیس پائپ لائن کے قریب دھماکہ خیز مواد رکھ کر دھماکا کیا جس سے گیس پائپ لائن کو جزوی نقصان پہنچا اور گیس کی فراہمی معطل ہوگئی۔