19 جنوری ، 2014
کراچی…جمعیت علما ئے اسلام (س)نے مفتی عثمان یار خان کے قتل کے خلاف جمعہ کو کراچی میں پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کیا ہے ، ہڑتال کی حمایت اہلسنت و الجماعت نے بھی کردی ہے۔کراچی میں مدرسہ دارالخیر میں پریس کانفرنس کر تے ہو ئے جمعیت علما ء اسلام (س) کے رہنما مولانا یوسف شاہ کا کہنا تھا کہ مفتی عثمان یار خان کے قاتلوں کی عدم گرفتار ی کے خلاف جمعہ کو ہڑتال کی جائے گی۔پر یس کانفرنس میں دیگر مذہبی جماعتوں کے رہنمااور علمائے دین بھی موجود تھے۔اہلسنت والجماعت کے رہنما علا مہ اورنگزیب فاروقی نے کہا کہ حکومت امن قائم کرنے میں ناکام ہوگئی ہے۔ مولانا سمیع الحق کے طا لبا ن سے مذاکرا ت سے متعلق سوال پر مولانا یوسف شاہ کا کہنا تھا کہ دو سے تین دن میں تفصیلات سامنے آجا ئیں گی ،انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم نے ٹاسک دینے کے بعد ایک بار بھی مولانا سمیع الحق سے بات نہیں کی۔