پاکستان
19 جنوری ، 2014

کراچی : وزیراعلیٰ نے تین سوپولیس موبائلز کی خریداری کی سمری منظور کرلی

کراچی : وزیراعلیٰ نے تین سوپولیس موبائلز کی خریداری کی سمری منظور کرلی

کراچی …محکمہ داخلہ سندھ کے ذرائع کے مطابق وزیر اعلی سندھ کو کراچی پولیس کے لئے تین سو نئی موبائلز کی خریداری کے لئے سمری بھجوائی گئی تھی۔ جس کی منظوری سید قائم علی شاہ نے دے دی۔ محکمہ داخلہ کے حکام کے مطابق ابتدائی طور پر 63 کروڑ روپے کی لاگت سے 300 پولیس موبائلوں کی خریداری کی جائے گی۔ جس کے بعد انہیں مقامی طور پر بلٹ پروف کرایا جائے گا۔ جس کی لئے مزید رقم خرچ کرنے کی منظوری لی جائے گی۔بتایا جاتا ہے کہ وزیر اعلی سندھ نے 63 کروڑ روپے کی لاگت سے 300 پولیس موبائلوں کی خریداری سے متعلق بھیجی گئی سمری منظور کر لی ہے۔ ان موبائلوں کو مقامی طور پر بلٹ پروف بھی کرایا جائے گا۔

مزید خبریں :