20 جنوری ، 2014
واشنگٹن…امریکا کی ملٹری روبوٹ بنانے والی کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان کو سڑک کنارے نصب کیے گئے بموں کی نشاندہی اور ناکارہ کرنے والے روبوٹ فراہم کرے گی۔ کائنیٹک نامی کمپنی کا کہنا ہے کہ ٹیلون نامی روبوٹ حاصل کرنے کے لیے پاکستان کی مدد امریکی بحریہ نے کی ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ پاکستان کو دیے جانے والے آرڈر کی مالیت 78 لاکھ ڈالر ہے۔ کائنیٹک کا کہنا ہے کہ ایک روبوٹ کی قیمت 73000 ڈالر ہے۔ ٹیلون روبوٹ کو امریکی فوج سال 2000 سے استعمال کر رہی ہے۔