پاکستان
20 جنوری ، 2014

احتجاج ختم کرانے کیلئے انتظامیہ کے شاہ زین بگٹی سے مذاکرات ناکام

احتجاج ختم کرانے کیلئے انتظامیہ کے شاہ زین بگٹی سے مذاکرات ناکام

کشمور…کشمور ڈیرہ موڑ قومی شاہراہ پر بگٹی مہاجرین کا دھرنا ہفتے کی شام سے جاری ہے، مسافرپریشان ہیں، ڈیرہ بگٹی اور کشمور کی ضلعی انتظامیہ کے شاہ زین بگٹی سے احتجاج ختم کرانے کیلئے مذاکرات بھی ناکام رہے۔ بگٹی مہاجرین کے قافلے کو ڈیرہ بگٹی جانے کی اجازت نہیں ملی، جس پر انھوں نے سندھ پنجاب اور بلوچستان کے سرحدی ڈیرہ موڑ پر ہفتے کی شام سے دھرنادے رکھا ہے۔ دھرنے کے باعث قومی شاہراہ پر ہزاروں گاڑیاں پھنسی ہوئی ہیں اورمسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ احتجاج ختم کرانے کیلئے ڈیرہ بگٹی اور کشمور کی ضلعی انتظامیہ نے شاہ زین بگٹی سے مذاکرات بھی کیے تاہم وہ ناکام ہوگئے۔ شاہ زین بگٹی کا کہنا ہے کہ احتجاج کے دوران صرف مریض مسافروں کو سڑک سے گزرنے کی اجازت ہوگی۔

مزید خبریں :