20 جنوری ، 2014
کراچی… کراچی کے علاقے آرام باغ کے قریب پولیس موبائل پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس کی زد میں آکر 1 پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا جبکہ فائرنگ سے 1 اہلکار اور2 راہ گیربھی زخمی ہوئے، فرائض میں غفلت برتنے پر ایس ایچ او آرام باغ کو معطل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق آرام باغ میں ڈاوٴ میڈیکل کالج سگنل کے قریب آرام باغ پولیس اسٹیشن کی موبائل کھڑی تھی کہ نامعلوم چار موٹر سائیکل سواروں نے پولیس پر فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے نتیجے میں پولیس موبائل میں موجود 2 پولیس اہلکاروں سمیت 2 راہ گیر بھی زخمی ہوگئے۔ دوران علاج پولیس کانسٹیبل نعمان جانبر نہ ہوسکا جبکہ زخمی اے ایس آئی محمد سہیل ، راہ گیر عثمان اور مریدکو سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ایس پی صدر سید سلمان حسن کے مطابق فرائض میں غفلت برتنے پر ایس ایچ او آرام باغ قمر کیانی کو معطل کردیا گیا۔