پاکستان
20 جنوری ، 2014

حکومت اخلاص اور اختیار ثابت کرے ،بات چیت کیلئے تیار ہیں؛ طالبان

حکومت اخلاص اور اختیار ثابت کرے ،بات چیت کیلئے تیار ہیں؛ طالبان

اسلام آباد…کالعدم تحریک طالبان نے حکومت کو مذاکرات کی پیش کش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر حکومت مذاکرات کرنا چاہتی ہے تو اسے اپنا اخلاص اور اختیار ثابت کرنا ہوگا، پھر وہ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کو انٹرویو میں کالعدم تحریک طالبان کے ترجمان شاہد اللہ شاہد کا کہناتھاکہ اگر حکومت مذاکرات کرنا چاہتی ہے تو اسے اپنا اخلاص اور اختیار ثابت کرنا ہوگا،ان کا کہناتھاکہ اب بھی اگر حکومت اپنا اخلاص اور اپنا اختیار ثابت کر دے تو وہ بات چیت کے لیے تیار ہیں۔ غیر ملکی خبر ایجنسی سے گفتگو میں کالعدم تحریک طالبان کے رہنما اعظم طارق کا کہناتھا کہ قبائلی علاقوں میں جنگ مجاہدین نے نہیں بلکہ پاکستانی حکومت نے شروع کی تھی اور وہ بھی امریکا کے کہنے پر، اب سیز فائر کا اعلان بھی حکومت کو ہی کرنا چاہیے۔ اعظم طارق کا کہناتھا کہ یہ بھی حکومت کی ذمہ داری ہے کہ بات چیت کے لیے ماحول بہتر بنائے، جب ماحول بہتر اور پر امن بنانے کے حوالے سے پیش رفت دیکھیں گے تو انشاء اللہ اپنی سرگرمیوں پر نظرثانی کریں گے۔

مزید خبریں :