پاکستان
20 جنوری ، 2014

نارووال میں گاڑی اْلٹنے سے 4افراد جاں بحق، 4 زخمی

نارووال میں گاڑی اْلٹنے سے 4افراد جاں بحق، 4 زخمی

نارووال…نارووال میں ایک گاڑی اْلٹنے سے 4افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق حادثہ نارووال شکر گڑھ روڈ پر پیش آیا۔ پتھریلے راستوں کی وجہ سے گاڑی کا ٹائر پھٹ گیا جس سے گاڑی بے قابو ہوکر اْلٹ گئی۔ حادثے میں ڈرائیور سمیت گاڑی میں سوار 4 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ 4 افراد شدید زخمی ہوئے۔ پولیس اہلکاروں نے تمام لاشوں اور زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا ہے۔

مزید خبریں :