پاکستان
20 جنوری ، 2014

راولپنڈی:آر اے بازارکے قریب دھماکا،4افراد جاں بحق،14 زخمی

 راولپنڈی:آر اے بازارکے قریب دھماکا،4افراد جاں بحق،14 زخمی

راولپنڈی …راولپنڈی کے آر اے بازار کے قریب دھماکے میں چار افراد جاں بحق اور 14 زخمی ہوگئے ۔واقعہ صبح سویرے پیش آیا ،دھماکااتنا شدید تھا کہ اس کی آواز کئی کلومیٹر دور تک سنی گئی۔ اطلاعات کے مطابق آر اے بازار کے قریب چوک میں ہوا۔ دھماکے کی شدت کی وجہ سے قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے ۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیاگیا ہے اور سیکیورٹی فورسزنے علاقے کوگھیرے میں لے لیا ۔ دھماکے کی جگہ پر میڈیا سمیت کسی کو جانے کی اجازت نہیں دی جاررہی ہے۔





مزید خبریں :