20 جنوری ، 2014
اسلام آباد…پہلے چھ ماہ کیلئے ملکی معاشی کارکردگی کا جائزہ لینے آئی ایم ایف کاوفد رواں ماہ کے آخرتک پاکستان کا دورہ کریگا۔ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف کا وفدرواں ماہ کی پہلی ششماہی کے دوران پاکستانی معیشت کی کا رکردگی کا جائزہ لینے کیلئے رواں ماہ کے آخر میں28 جنوری تک پاکستان کا دورہ کریگا جس کے بعد ہی پاکستان کو ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسیلٹی پروگرام کے تحت قرضے کی اگلی 54کروڑ ڈالر کی قسط کی فراہمی سے متعلق فیصلہ کیا جائیگا۔ماہرین معیشت پر امید ہیں کہ گزشتہ ششماہی کے دوران ذیادہ تر ملکی معاشی اکائیاں اطمینان بخش رہیں جسکے بعدآئی ایم ایف سے قرضے کی اگلی قسط ملنے کے امکانات روشن ہیں۔