20 جنوری ، 2014
کراچی…کراچی اسٹاک مارکیٹ انڈیکس نے بلندی کا نیا رکارڈ بنا لیا۔100 انڈیکس 27 ہزار پوائنٹس کی سطح بھی عبور کرگیا۔ہفتے کے آغاز پر ہی حصص بازار میں سرمایاکار سرگرم نظر آئے۔ ٹریڈنگ کے آغاز پر ہی انڈیکس میں 100 سے زائد پوائنٹس کی تیزی ہونے سے یہ 27 ہزار 69 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر دیکھا گیا۔تجزیہ کاروں کے مطابق گزشتہ ہفتے مرکزی بینک کی جانب سے شرح سود مستحکم رکھنے کا فیصلہ سرمایہ کاروں کی توقعات پر پورا اترا جو حصص بازار کے لیے بہتر ثابت ہوا۔انویسٹرز کی جانب سے سیمنٹ ، بینکاری اور توانائی کے شعبے میں دلچسپی دیکھی جارہی ہے۔