20 جنوری ، 2014
اسلام آباد…مولانا سمیع الحق نے کہا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان کی طرف سے مذاکرات پرآمادگی خوش آئند ہے،حکومت طالبان سے مذاکرات کے لیے فوری قدم اٹھائے۔مولانا سمیع الحق نے طالبان کی جانب سے مذاکرات پر مشروط آمادگی کے بعد اپنے رد عمل میں کہا کہ ہرروز دونوں طرف سے جانی نقصان ہورہا ہے جو افسوسناک ہے،وزیراعظم سے ملاقات ومشاورت کے اگلے ہی روزرابطے شروع کردیئے،جواب میں طالبان رہنماوٴں نے مستحکم، پائیدار،بامعنی مذاکرات سے اتفاق کیا۔واضح رہے کہ ایک روز قبل طالبان نے حکومت کے ساتھ مذاکرات پر مشروط آمادگی ظاہر کرتے ہو ئے کہا تھا کہ حکومت اختیار اور اخلاس ثابت کرے مذاکرات کے لئے تیار ہیں۔