کاروبار
20 جنوری ، 2014

حکومت کا سونے کی درآمد پر ایک بار پھر پابندی لگانے پر غور

حکومت کا سونے کی درآمد پر ایک بار پھر پابندی لگانے پر غور

کراچی…حکومت روپے کی قدر کو استحکام دینے کے لیے سونے کی درآمد پر ایک بار پھر 30 روز کے لیے پابندی لگانے پر غور کر رہی ہے۔ وزارت خزانہ زرائع کے مطابق گزشتہ سال اگست میں بھی حکومت نے ایک ماہ کے لیے سونے کی درآمد پر پابندی عائد کی تھی۔حکومت نے اس کے بعد گولڈ امپورٹرز کو 5 ہزار کلو گرام سونا اس شرط پر درآمد کرنے کی اجازت دی تھی کہ یہ سارا کا سارا زیورات بنا کر ری ایکسپورٹ کردیا جائے۔امپورٹرز نے 4 ہزار کلو گرام سونا درآمد کیا لیکن اس میں سے صرف ایک ہزا ر کلو گرام سونا دوبارہ برآمد کیا جاسکا۔سونے کی ایکسپورٹ کم ہونے سے ڈالر کی رسد میں بھی کمی آتی ہے اور اوپن مارکیٹ میں روپیہ دباؤ کا شکار ہوجاتا ہے۔ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 106 روپے 75 پیسے پر فروخت ہو رہا ہے اور انٹر بینک کے مقابلے میں یہ سوا روپے مہنگا ہے۔

مزید خبریں :