پاکستان
20 جنوری ، 2014

بنوں اور راولپنڈی میں خود کش حملوں کے خلاف ملتان میں احتجاج

بنوں اور راولپنڈی میں خود کش حملوں کے خلاف ملتان میں احتجاج

ملتان… بنوں اور روالپنڈی میں سیکورٹی فورسز پر حملوں کے خلاف ملتان میں متحدہ شہری محاذ نے احتجاجی مظاہرہ کیا ،یہ احتجاجی مظاہرہ ملتان میں متحدہ شہری محاذ کی جانب سے چونگی نمبر 9 پر کیا گیا مظاہرین نے پلے کارڈز اور بنیرز اٹھا رکھے تھے مظاہرین کا کہنا تھا گزشتہ چند روز سے دہشت گردی سیکورٹی فورسز سمیت اہم شخصیات کو دہشت گردی کا نشانہ بنا رہے ہیں ملک میں لا قانونیت کی انتہا ہو چکی ہے 9 جنوری کو کراچی میں چودھری اسلم کو اس کے بعد گزشتہ روز بنوں میں سیکورٹی فورسز کو نشانہ بنایا گیا جس میں 20 اہلکار شہید ہوئے جبکہ آج صبح روالپنڈی کے آر۔ اے بازار میں خودکش حملہ کیا گیا جس میں معصوم شہریوں اور سیکورٹی اہلکاروں سمیت 13 افراد شہید ہوئے ہیں مظاہرین کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت دہشت گردی کو روکنے میں ناکام ہو چکی ہے اور مذمتی بیانات سے آگے کوئی کاروائی نہیں کرتی۔

مزید خبریں :