20 جنوری ، 2014
دہلی…دنیا کے دیگر ممالک کی طرح بھارت میں بھی سردی کی لہر تاحال برقرار ہے۔بھارت کے شمالی علاقوں میں یخ بستہ ہواوٴں نے نظام زندگی مفلوج کر دیا ہے، جبکہ ٹرینوں کی آمدورفت بھی شدید متاثر ہوئی ہے۔ دھند کے باعث حد نگاہ کم ہونے سے ٹرینیں تاخیر کا شکار یا منسوخ ہو گئی ہیں۔ اسکول کے بچوں اور دفتری اہلکاروں کو بھی مشکلات کا سامنا ہے۔ خون جما دینے والی سردی سے بچنے کیلئے لوگ جگہ جگہ آگ جلا کر بیٹھے ہوئے ہیں۔