20 جنوری ، 2014
لاہور…پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلا دیش میں کھیلے جانے والے آئی سی سی ورلڈ ٹی20 کیلئے پاکستان ٹیم کے ابتدائی 30کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔کامران اکمل اور شعیب ملک بھی جگہ بنانے میں کامیاب ہو گئے۔ 30کھلاڑیوں میں محمد حفیظ کپتان برقرار ہیں جبکہ احمد شہزاد، شرجیل خان، شاہ زیب خان، ناصر جمشید، خرم منظور، شعیب ملک، صہیب مقصود، عمر اکمل، حارث سہیل، یاسر عرفات، حماد اعظم، کامران اکمل، شاہد آفریدی، زوہیب احمد، سہیل تنویر، محمد عرفان، عمر گل، جنید خان، بلاول بھٹی، انور علی، اسد علی، احسان عادل، محمد طلحہ، سعید اجمل،ذوالفقار بابر، عبدلرحمان اور سرفراز احمد شامل ہیں۔ورلڈ ٹی 20 مارچ اپریل میں بنگلا دیش میں کھیلا جائے گا۔