21 جنوری ، 2014
لاہور…پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی دبئی سے وطن واپس پہنچ گئے۔وطن لوٹنے والوں میں مصباح الحق، محمد حفیظ، محمد طلحہ، اظہر علی، محمد اکرم، شاہداسلم، طلحہ اعجاز ، عبدالرحمان، احمد شہزاد، اظہر علی،راحت علی اور وسیم احمد شامل ہیں۔لاہور ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کپتان مصباح الحق نے کہا کہ آج کا میچ بہت اہمیت کا حامل تھا، تاریخی فتح پر بہت خوشی ہوئی۔انہوں نے کہا کہ بہت خوشی کی بات ہے کہ ٹیم نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ایک سوال کے جواب کپتان مصباح الحق نے کہا کہ ہمارا کام کھیلنا ہے اور ہم کسی کے خلاف کوئی بات نہیں کروں گا۔ اس موقع پر اظہر علی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اتنا بڑا ٹارگٹ حاصل کرنا ہمارے لئے بہت حوصلہ افزا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرے والدین بھی بہت دعا کرتے ہیں اور ان کی دعارنگ لائی۔ قومی ٹیم کے ساتھ کوچ ڈیوڈ واٹمور اور جولین فاوٴنٹین بھی وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔