پاکستان
21 جنوری ، 2014

کشمیر، گلگت بلتستان، بلوچستان میں بارش اور برفباری کا امکان

کشمیر، گلگت بلتستان، بلوچستان میں بارش اور برفباری کا امکان

اسلام آباد…محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ آج کشمیر، گلگت بلتستان، بلوچستان، خیبر پختونخوا اور پنجاب میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کو ئٹہ، مکران اور قلات ڈویژن سمیت کشمیر ، گلگت بلتستان، راول پنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری ہوسکتی ہے۔ ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ پیر کو سب سے کم درجہ حرارت اسکردو اوراستورمیں منفی 11ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیاگیا۔

مزید خبریں :