21 جنوری ، 2014
راولپنڈی…بنوں اور راولپنڈی میں فورسز پر حملوں کے بعد سیکوریٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف بھرپور کارروائی کرتے ہوئے ،دہشت گردوں کے ٹھکانوں ہر فضائی حملے کئے۔ عسکری ذرائع کا کہنا ہے کہ میر علی میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر فورسز نے فضائی حملہ کیا ،جس میں کم از کم 23دہشت گرد ہلاک اور 24 زخمی ہوگئے۔عسکری ذرائع کا کہنا ہے کہ مارے گئے دہشت گردوں میں پشاور چرچ حملے، بنوں حملے اور قصہ خوانی بازار میں حملہ کرنے والے شامل ہیں۔سیکوریٹی فورسز نے خیبر ایجنسی کی وادی تیراہ کے علاقے توردرہ میں بھی کارروائی کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شدت پسندوں کیخلاف کی جانے والی ان کارروائیوں میں مزید ہلاکتوں کاامکان ہے۔