دنیا
21 جنوری ، 2014

ششی تھرور کی اہلیہ سنندا پشکر کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کا جائزہ آج لیا جائیگا

 ششی تھرور کی اہلیہ سنندا پشکر کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کا جائزہ آج لیا جائیگا

نئی دہلی…بھارتی وزیر ششی تھرور کی اہلیہ سنندا پشکر کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کا جائزہ آج لیا جائے گا۔سب ڈویژنل مجسٹریٹ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے ساتھ لوگوں کے بیانات بھی سنیں گے۔ آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس کے تین ڈاکٹروں پر مشتمل ٹیم نے گزشتہ روز پوسٹ مارٹم رپورٹ سب ڈویژنل مجسٹریٹ کے حوالے کی تھی۔ ذرائع کے مطابق سنندا پشکر کی موت نیند کی 27 گولیاں کھانے کے باعث ہوئی۔آج اس رپورٹ کا جائزہ لیا جائے گا، جبکہ سب ڈویژنل مجسٹریٹ ، ششی تھرور ،سنندا کے بھائی اور دوسرے اہم گواہوں کے بیانات کابھی جائزہ لیں گے۔ان بیانات کی روشنی میں تحقیقات جاری رکھنے یا نہ رکھنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

مزید خبریں :