دنیا
21 جنوری ، 2014

شام کے 500 ٹن کیمیائی ہتھیاروں کو تلف کرنے کے کام کا آغاز

 شام کے 500 ٹن کیمیائی ہتھیاروں کو تلف کرنے کے کام کا آغاز

ہیگ…عالمی طاقتوں سے معاہدوں کے بعد شام کے پاس موجود 500 ٹن کیمیائی ہتھیاروں کو تلف کرنے کے کام کا آغاز کردیا گیا۔کیمیائی ہتھیاروں پر پابندی کی تنظیم کے مطابق ان 500 ٹن کیمیائی ہتھیاروں کو تلف کرنے کیلئے ٹینڈر جاری کئے گئے ہیں، اس سلسلے میں 14 کمپنیوں نے دلچسپی کا اظہار کیا ہے، ان میں سے چار کمپنیوں کا تعلق امریکا سے ہے، یہ ٹینڈرز ہیگ میں واقع ادارے کے ہیڈ کوارٹر میں جمع کرائے جاسکتے ہیں، ٹیکنیکل تجزیئے کے بعد کامیاب ہونے والی کمپنیوں کے ناموں کا اعلان فروری میں کیا جائے گا، کمپنیاں کیمیائی ہتھیاروں کی تیاری میں بچ جانے والے فضلہ جات کو بھی تلف کرنے کی ذمہ دار ہوں گی۔

مزید خبریں :