پاکستان
21 جنوری ، 2014

مستونگ بس دھماکا،6افرادجاں بحق،18زخمی،ضلعی انتظامیہ

مستونگ بس دھماکا،6افرادجاں بحق،18زخمی،ضلعی انتظامیہ

کوئٹہ…بلوچستان میں مستونگ کے علاقے درین گڑھ میں زائرین کی بس کے قریب ہونے والے دھماکے میں 6 افراد جاں بحق اور 18افراد زخمی ہوگئے ہیں ضلعی انتظامیہ کے مطابق کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک ہیں، جس میں سوار زیادہ تر افراد جھلسے ہوئے ہیں ۔ کوئٹہ سے 80کلومیٹر دور مستونگ کے علاقے میں دھماکے کی شکار مسافربس میں30مسافر سوار تھے ، زائرین کی بس تفتان سے کوئٹہ سے آرہی تھی،دھماکے کے بعد بس میں آگ لگ گئی ،واقعہ کے بعد سیکورٹی فورسز نے جگہ کو گھیرے میں لے لیا ،ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر زخمیوں کو قریبی اسپتا ل منتقل کرنا شروع کردیا،تاہم مناسب طبی امداد نہ ہونے کے سبب زخمیوں کو کوئٹہ منتقل کیا جارہاہے ۔



مزید خبریں :