پاکستان
21 جنوری ، 2014

مستونگ بس دھماکا،18افرادجاں بحق،متعدد زخمی

مستونگ بس دھماکا،18افرادجاں بحق،متعدد زخمی

کوئٹہ…بلوچستان میں مستونگ کے علاقے درین گڑھ میں زائرین کی بس کے قریب ہونے والے دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 18 ہوگئی ہے ،جبکہ متعدد افراد زخمی ہیں۔ لیویزحکام کے مطابق یہ دھماکا خود کش تھا ،خودکش حملہ آورنے دھماکاخیزموادسے بھری گاڑی زائرین کی بس سے ٹکرائی۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک ہیں، جس میں سوار زیادہ تر افراد جھلسے ہوئے ہیں ۔ کوئٹہ سے 80کلومیٹر دور مستونگ کے علاقے میں دھماکے کی شکار مسافربس میں30مسافر سوار تھے ، زائرین کی بس تفتان سے کوئٹہ سے آرہی تھی،دھماکے کے بعد بس میں آگ لگ گئی ،واقعہ کے بعد سیکورٹی فورسز نے جگہ کو گھیرے میں لے لیا ،ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر زخمیوں کو قریبی اسپتا ل منتقل کرنا شروع کردیا،تاہم مناسب طبی امداد نہ ہونے کے سبب زخمیوں کو کوئٹہ منتقل کیا جارہاہے ۔سیکریٹری داخلہ اسد گیلانی کے مطابق مستونگ دھماکے میں چندسیکیورٹی اہلکاربھی زخمی ہوئے، لیویزفورس مسافربسوں کیساتھ چل رہی تھی،وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے مستونگ دھماکے کی رپورٹ طلب کرلی ہے اور واقعہ کی مذمت کی ہے،وزیراعظم نوازشریف نے مستونگ میں بس پرحملے کی شدید مذمت کی ہے۔پی پی کے شریک چیئرمین آصف زرداری اورایم کیو ایم کے قائدالطاف حسین نے دہشت گردی کے اس واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے لواحقین سے افسوس کا اظہار کیا ہے۔




مزید خبریں :