21 جنوری ، 2014
راجن پور… لاپتا بلوچ افراد کی بازیابی کے لیے کوئٹہ سے شروع ہونیوالا لانگ مارچ 68 روز بعد راجن پور پہنچ گیا۔ قافلے کے شرکاء کا کہنا ہے کہ حکومت ان کے لا پتا پیاروں کو جلد بازیاب کرائے۔بلوچ لاپتا افراد کی بازیابی کے لیے پیدل مارچ کرنے والا قافلہ کوئٹہ سے کراچی اور پھر سندھ سے ہوتا ہوا راجن پور پہنچا ہے۔ راجن پور میں شہریوں نے قافلے کے شرکا کا استقبال کیا۔ لانگ مارچ میں بلوچستان سے لاپتا ہونے والے افراد کے اہل خانہ اور قریبی رشتے دار شریک ہیں۔ بلوچ رہنما ماما قدیر خان کی قیادت نکلنے والے لانگ مارچ کے شرکا کا کہنا تھا کہ حکومت لاپتا بلوچ افراد کو بازیاب کرائے اوربلوچستان کے لوگوں کے ساتھ امتیازی سلوک بند کیا جائے۔