دنیا
22 جنوری ، 2014

یوکرائن : پولیس اور مظاہرین میں جھڑپوں کا سلسلہ تیسرے روز بھی جاری

 یوکرائن : پولیس اور مظاہرین میں جھڑپوں کا سلسلہ تیسرے روز بھی جاری

کیف… یوکرائن میں پولیس اور مظاہرین کے جھڑپوں کا سلسلہ آج تیسرے روز بھی جاری ہے، مظاہرین کو روکنے کے لئے اسٹن گرینیڈ اور واٹر کینن کا استعمال کیا جارہا ہے۔یوکرائن کے دارالحکومت کیف میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ تیسرے دن بھی جاری ہے، کسی بھی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کیلئے پولیس الرٹ ہے، اپوزیشن رہنماحالات کنٹرول کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کررہے ہیں ،مظاہرین نے پولیس پر پیٹرول بم اور پتھر برسائے ، پولیس نے مظاہرین کوروکنے کے لئے اسٹن گرینیڈ، آنسو گیس اور واٹر کینن کااستعمال کیا۔ پولیس کے ڈنڈوں سے بچنے کیلئے مظاہرین نے ہیلمٹ اور گیس ماسکس بھی پہنے ہوئے ہیں۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ صدر وکٹر یانکووچ کے اقتدار کے خاتمے تک مظاہروں کا سلسلہ جاری رہے گا۔ روس کے ساتھ قریبی تعلقات کے حق میں یورپی یونین کے ساتھ ایک تجارتی معاہدے چھوڑنے پر ناراض عوام دو ماہ سے مظاہرے کرر ہے ہیں۔

مزید خبریں :